اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
اَمَّا بَعْدُ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سوال نمبر 1:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جیسے شیخ کے مزاج کو جاننا بہت ضروری ہے، میں چاہتی ہوں ہر ہر بات میں آپ کو follow کروں، تو سوچتی ہوں کہ مردوں کے پاس یہ Plus point تو ہوتا ہے کہ وہ آپ کو دیکھ سکتے ہیں، آپ سنت کو follow کرتے ہیں، وہ آپ کی عادات کو دیکھ سکتے ہیں۔ میں ایک آدھ بیان میں سےکچھ سن لیتی ہوں، آپ کے بارے میں بس وہی معلوم ہوجاتا ہے، اور تو مجھے کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ ہم خواتین کیا کریں کہ آپ کے مزاج کو سمجھ سکیں؟
جواب:
اصل میں شیخ کی جو اتباع ہے، وہ سنت کی اتباع کے لئے ہوتی ہے، اگر آپ کو سنت کی بات براہ راست مل سکتی ہے، تو شیخ کی جو نسبت ہے، وہ آپ کو کام دے گی، اس کے ذریعے سے آپ کو توفیق ملے گی۔ جس پر بعد میں ان شاء اللہ! اللہ تعالیٰ آپ کو اتباعِ سنت کی توفیق عطا فرمائیں گے۔ تو شیخ کے لئے دعا تصور شیخ کے مترادف ہے، لہٰذا شیخ کے لئے دعا کر لیا کریں، اِنْ شَاءَ اللہ اس سے آپ کو اللہ جل شانہٗ اتباعِ سنت کی توفیق عطا فرمائیں گے۔
سوال نمبر 2:
السلام علیکم کاشف اقبال صاحب gave me your number in حرم پاک for haj. I wanted to meet you۔
جواب:
Ok you can meet me. tell me where you are because things will finish here and we shall meet اِنْ شَاءَ اللہُ in مکہ مکرمہ .I shall send you the location of my address when I am there.
سوال نمبر 3:
السلام علیکم! آپ نے جو ذکر بتایا تھا: ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘ دو سو دفعہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ چھ سو مرتبہ، ’’اَللّٰہ‘‘ پانچ سو مرتبہ، دس منٹ کے لئے تصور کہ قلب سے ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ کی آواز آ رہی ہے، دس منٹ کے لئے یہ تصور لطیفۂ روح سے، دس منٹ لطیفہ سر سے، دس منٹ لطیفہ خفی سے، دس منٹ لطیفہ اخفٰی سے، پانچوں لطائف سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہلکی ہلکی ’’اَللّٰہ‘‘ کی آواز بھی محسوس ہوتی ہے، پندرہ منٹ کے لئے مراقبہ معیت اور ساتھ قلبی دعا ہے، اور امت کے لئے دعائیں جاری ہیں، Last time آپ سے بات ہوئی تو آپ نے کہا ناغہ نہ کیا کرو۔ اور آپ نے کہا کہ اگر مجبوری ہو تو مختصر کر لیا کریں جو کہ ناغے سے بہتر ہے۔ تو وہ کیسے پڑھنا ہے۔ دوسرا اتنی دیر بیٹھ کر ذکر کرنا مشکل ہوتا ہے، ٹانگیں اکڑ جاتی ہیں، اور اب درد بھی رہنے لگا ہے، باقی آپ guide کر دیں۔
جواب:
آپ اس صورت میں بارہ تسبیح والا یعنی لطائف والا ذکر کر لیا کریں، فی الحال اگر بہت زیادہ مصروفیت ہو، یا بیماری ہو یا اس طرح کی صورت ہو تو مؤخر کر سکتے ہیں۔
سوال نمبر 4:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ! حضرت جی میں فلاں ہوں۔ آپ کو اللہ پاک نے حج پر بلایا مَاشَاءَ اللّٰہ آپ کا جانا قبول ہو، اور اس کی برکت سے مجھے بھی توفیق ملے۔ حضرت جی سب لطائف پر پانچ منٹ، اور مراقبۂ شان جامع پندرہ منٹ ملا ہوا تھا، دس منٹ مراقبہ دعائیہ بھی تھا، اس میں سستی رہتی ہے، نہیں کر پاتی، باقی ذکر و مراقبہ کرتی ہوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ۔ طبیعت میں بہت بے چینی آنے لگی ہے، بالکل بھی اعمال کا دل نہیں کر رہا، بہت دقت سے کر رہی ہوں، لیکن اتنے سالوں سے عادت ہے مگر اب دل کا نا لگنا سمجھ میں نہیں آ رہا، ڈپریشن ہے یا قبض؟ مراقبہ میں توجہ ہوتی ہے، ایک مرتبہ ایسا لگا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کا فیض کعبہ سے آ رہا ہے، کالے بادل جیسے روضہ رسول ﷺ تک جا رہے ہیں، وہاں سے سفید نور آ رہا ہے آپ تک، اور آپ کے قدمین شریفین میں بیٹھے ہیں، وہاں سے آپ کے قدموں سے میرے دل تک آ رہا ہے، یہ کیفیت ایک دم بجھ گئی ہے، طبیعت بے زار ہوگئی ہے۔ بہت رہنمائی کی درخواست ہے۔
جواب:
آپ اپنے معمولات میں لگے رہیں، اس کی پروا نہ کریں کہ آپ کا دل چاہتا ہے یا نہیں چاہتا، نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کریں گی تو اس کا فائدہ آپ کو زیادہ ہوگا، لیکن چونکہ اس کی برداشت کم ہوتی ہے، تو کبھی کبھی اس چیز کو کم کردیا جاتا ہے۔
سوال نمبر 5:
السلام علیکم حضرت جی!اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اور اضافہ فرمائے۔ حضرت جی میرے بھائی کو کینسر ہے، اس کی صحت کے لئے دعا فرمائیں،
جواب:
اللہ تعالیٰ اس کو جلد صحت کاملہ مکمل نصیب فرما دے۔
سوال نمبر 6:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی آپ کو عید مبارک ہو۔
جواب:
وعلیکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ، آپ کو بھی عید مبارک۔
سوال نمبر 7:
ایک سالک کا سوال آیا تھا جو کہ حضرت نے مجلس میں نہیں سُنایا، بلکہ اُس کا صرف جواب حضرت نے دیا ہے۔
جواب:
آپ کی ساری دعاؤں پر آمین، اور میں بھی آپ کے لئے یہ ساری دعائیں کر رہا ہوں، اللہ جل شانہ اس کو ہمارے حق میں قبول فرمائے۔
سوال نمبر 8:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اللہ آپ کو سلامت رکھے، ایک ماہ سے ایک کیفیت غالب تھی جسے آپ نے قبض کہا تھا، وہ تو بالکل غائب ہوگئی۔ گزشتہ آپ کا جواب جیسے ہی سنا، اللہ کے فضل سے اسی وقت سے حالت تبدیل ہوگئی، دو رکعت نماز پڑھ کر استغفار کیا، اللہ نے ایسی تحریک دل میں ڈالی کہ بس اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہر دوسرے روز آپ کا جواب سن لیتا ہوں، اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے، اللہ آپ کو سلامت رکھے، آمین۔ ایسی حالت کو برقرار رکھنے کے لئے کیا کروں؟ آپ رهنمائی فرمائیں۔
جواب:
ماشاء اللہ آپ اپنے معمولات جاری رکھیں، اس سے ان شاء اللہ سب کچھ ملتا رہتا ہے۔
سوال نمبر 9:
ایک سالک کا سوال آیا تھا جو کہ حضرت نے مجلس میں نہیں سُنایا، بلکہ اُس کا صرف جواب حضرت نے دیا ہے۔
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ! ہماری طرف سے بھی آپ صاحب کو آپ کے اہل و عیال کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
سوال نمبر 10:
السلام علیکم
May Allah تعالیٰ accept your hajj and all عبادات and grant you the best rewards dear Sheikh. I wanted to ask a question what are the lessons and advice we need to act upon as an ummah to help the oppressed ummah especially in Palestine?
جواب:
آپ ماشاء اللہ! جتنی دعا اس کے لئے کر سکتے ہیں ایک تو وہ ضروری ہے، دوسرا یہ ہے کہ لوگوں کو اسرائیل کے بائیکاٹ اور ان لوگوں کی جو کہ اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، ان کے بائیکاٹ کی طرف متوجہ کریں، یہ آپ کر سکتے ہیں۔ تیسرا یہ ہے کہ اگر ان تک آپ مناسب طریقہ سے کچھ صدقات پہنچا سکیں تو وہ بہتر ہوگا، اِنْ شَاءَ اللہُ۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ